پاکستان نے کہاکہ وہ پیر سے 360ہندوستانی قیدیوں کی رہائی کاکام شروع کرے گا

ارسو کے قریب ہندوستانیوں قیدیوں کی رہائی کے متعلق حکومت ہند کی جانب سے پاکستان کے نام مکتوب روانہ کرنے کے ایک روز بعد عمران خان حکومت نے اعلان کیا کہ ملک میں اپنی سزا تکمیل کرنے والے360ہندوستانی قیدیوں کی رہائی عمل میں لارہا ہے

اسلام آباد۔پاکستان نے اعلان کیا کہ ’’ انسانی اقدار پر‘‘ وہ 360ہندوستانی قیدیوں کی رہائی عمل میں لارہا ہے جو اپنی سزا تکمیل کرچکے ہیں‘ جمعہ کے روز ریڈیو پاکستان نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

حکومت کی نگرانی میں چلائے جانے والے ریڈیو نے خبر دی ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے حوالے سے یہ خبر دی ے کہ پہلے دور میں ایک سو قیدیوں کو پیر کے روز رہا کیاجائے گا۔

تین گروپس کو 8اپریل سے لے کر 29اپریل کے درمیان میں ہندوستانی قیدیوں کی رہائی کے متعلق فیصل نے کہاکہ ان میں 305مچھروارے ہیں جبکہ 55دیگر عام شہری شامل ہیں۔

پہلے گروپ جو 100ہندوستانیوں پر مشتمل ہوگا کی رہائی پیر کے روز ہوگی جبکہ اسی طرح ایک سو پر مشتمل دوعلیحدہ گروپس کی 15اور22اپریل کے روز رہائی عمل میں ائے گی جبکہ آخری گروپ جس میں ساٹھ ہندوستانی شامل ہونگے 29اپریل کے روز رہا کئے جائیں گے‘ یہ جانکاری فیصل کے حوالے سے ریڈیو پاکستان نے دی ہے۔

قبل ازیں 2اپریل کے روز پاکستان نے چار سو سے زائد ہندوستانیوں قیدیوں کے متعلق پاکستان سے تشویش ظاہر کی تھی جو اپنی سزا کی تکمیل کے باوجود چار تاپانچ سال سے قید کی زندگی گذار رہے ہیں۔ ہندوستان نے پانچ شہری قیدی بشمول سابق بحریہ کے افیسر کلبھوشن جادھوسے اپنے وکیل کی ملاقات کے لئے استفسار کی تھی مگر آج تک ان کی درخواست پوری نہیں ہوئی۔

نئی دہلی میں متعین پاکستانی ہائی کمیشن کو حکومت ہند کی جانب سے مذکورہ 385مچھراروں اور دیگر پندرہ قیدیوں اور پانچ دیگر قیدیوں تک رسائی او ران کی رہائی کا مطالبہ کیاگیاتھا