پاکستان نے پولینڈ کو ہرا دیا

اینٹورپ (بیلجیم) ۔ 21 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیلجیم میں کھیلے جانے والی ہاکی ورلڈ لیگ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں پولینڈ کو ایک کے مقابلے میں دوگول سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے کوارٹر میں محمد عرفان کے گول کی بدولت ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔میچ کے دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن کوئی بھی ٹیم اس کا فائدہ نہ اٹھا سکی۔ میچ کے چوتھے کوارٹر میں پولینڈ نے گول کر کے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔اس کے بعد پاکستان کی ٹیم نے پولینڈ کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور اسی دوران ملنے والے ایک پینالٹی کارنر پر محمد وقاص نے پاکستان کی جانب سے دوسرا گول کرکے اپنے ملک کو 2-1 کی برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔