پاکستان نے وارم اپ مقابلہ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

میر پور ۔ 17 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اوپنر کامران اکمل اور کپتان محمد حفیظ کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان یہاں ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے وارم اپ مقابلہ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ جیسا کہ اس نے کامیابی کیلئے 146 رنز کا نشانہ 19.5 اوورس میں 149/4 کے ذریعہ حاصل کرلیا۔ پاکستان کی کامیابی مزید بہتر ہوسکتی تھی

لیکن کامران اکمل کے رضاکارانہ سبکدوش اور محمد حفیظ کے تھوڑے وقفہ میں آؤٹ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو آخری اوورس میں تیزی سے رنز بنانے پڑے ۔ اکمل نے 45 گیندوں میں 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنانے کے علاوہ کپتان محمد حفیظ کے ہمراہ دوسری وکٹ کیلئے 117 رنز اسکور کئے ۔ حفیظ نے 39 گیندوں میں 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 55 رنز اسکور کئے۔ 121 پر دوسری ، 124 تیسری اور 129 پر عمر اکمل کی شکل میں چوتھی وکٹ کے یکے بعد دیگرے زوال نے آخری لمحات میں مقابلہ کو دلچسپ کردیا تھا لیکن سہیب مقصود نے 8 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے 16 رن بناتے ہوئے کامیابی کو یقینی بنایا ۔ دریں اثناء شعیب ملک 9 گیندوں میں 8 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عمر اکمل 9 گیندوں میں صرف 3 رنز بنا پائے۔