پاکستان نے دورۂ بنگلہ دیش منسوخ کردیا

کراچی۔27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے رواں سال جولائی اور اگست میں مجوزہ بنگلہ دیش کا دورہ منسوخ کر دیا جس کے دوران دو ٹسٹ،تین ونڈے اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جانا تھا ۔پی سی بی کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کی باہمی رضامندی سے ختم کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے واضح کیا کہ انہوں نے بی سی بی کو رواں سال سیریز کیلئے میزبانی کی پیشکش کی تھی کیونکہ پاکستانی ٹیم کسی ہچکچاہٹ کے بغیر ماضی قریب میں دو مرتبہ بنگلہ دیش کے دورے پر جا چکی ہے اور وہ ایسا نہیں محسوس کرتے کہ پاکستانی ٹیم کو مسلسل تیسری مرتبہ بنگلہ دیش جانا چاہئے اور اسی وجہ سے معلنہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے جس کیلئے آئندہ برس کوئی وقت تلاش کیا جا سکتا ہے۔ بنگلہ دیش نے آخری مرتبہ پانچ ونڈے میچوں کی سیریز کیلئے 2017-18  میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد پاکستانی ٹیم 2011-12 کے علاوہ 2015 میں بھی بنگلہ دیش جا چکی ہے۔