اس ٹورنمنٹ میں دن کے دیگر میچ میں جو سلہٹ میں کھیلا گیا، پاکستان نے شاداب خان اور حسن محسن کی نپی تلی بولنگ کی مدد سے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کردیا۔ پاکستانی کپتان گوہر حفیظ نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ افغان ٹیم کم عمر حریف بولروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 41.1 اوورز میں 126 پر آل آؤٹ ہوئی۔ طارق ستنکزئی نے سب سے زیادہ 53 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 4 اور حسن محسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جیت کیلئے 127 رنز کا ٹارگٹ پاکستان نے 4 وکٹیں کھو کر 31 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔