پاکستان ناکامی کے سلسلہ کو توڑے گا: ظہیر عباس

نئی دہلی ۔ 9 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) عظیم بیٹسمین ظہیر عباس سمجھتے ہیں کہ آسٹریلیا کے دورہ پر ہندوستان کے موجودہ فارم کو دیکھ کر یہ جاسکتا ہے کہ پاکستان کیلئے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ افتتاحی مقابلہ میں ہندوستان کو شکست دیکر ورلڈکپ میں ناکامیوں کے سلسلہ کو توڑے۔ پاکستانی ٹیم گزشتہ پانچ ورلڈکپ ٹورنمنٹس میں ہندوستان کو شکست دینے میں ناکام رہی ہے ، تاہم ظہیر عباس سمجھتے ہیں کہ پاکستان کیلئے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ ورلڈکپ میں ہندوستان کے خلاف ناکامیوں کے سلسلہ کو توڑے۔ ظہیر عباس کے بموجب آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ سیمی فائنل کی تین ٹیمیں ہیں جبکہ چوتھی ٹیم ہندوستان یا پاکستان ہوسکتی ہے، تاہم دونوں ٹیموں کیلئے ٹورنمنٹ کا افتتاحی مقابلہ اہمیت کا حامل ہے۔