پاکستان میں 7عسکریت پسند ہلاک

بڑے دہشت گرد حملہ کا منصوبہ ناکام ‘ سی آئی ڈی اور پولیس کمانڈوز کا دھاوا
لاہور ۔ 31جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں ایک بڑے دہشت گرد حملہ کو ناکام بناتے ہوئے فوج نے 7 عسکریت پسندوں کو جو حکومت کی اہم تنصیبات پر پاکستانی صوبہ پنجاب میں حملہ کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے ناکام کردیا ۔ یہ اسی طرح کے حملوں کے سلسلہ کا تازہ ترین واقعہ ہوتا ۔انسداد دہشت گردی محکمہ کے بموجب پنجاب پولیس نے اطلاع ملنے پر کہ 12عسکریت پسند حساس عمارتوں اور تنصیبات پر جن کا تعلق نفاذ قانون محکموں سے ہے حملہ کرنے کی سازش کررہے ہیں ‘ دھاوا کیا تھا ۔ دھاوا کرنے والی ٹیم میں پولیس کے کمانڈوز بھی شامل تھے جنہوں نے چاکچار رسالہ ضلع شیخو پورہ میں لاہور سے تقریباً 50کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے آج علی الصبح دھاوا کیا ۔ ٹیم نے عسکریت پسندوں سے خود سپردگی کی خواہش کی تھی لیکن انہوں نے دھاوا کرنے والی ٹیم پر فائرنگ شروع کردی ۔ جوابی فائرنگ میں 7عسکریت پسند برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ باقی تین عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔ دھماکو مادے ‘ دستی بم ‘ کلاشنکوف کی بھاری مقدار اور گولیاں دستیاب ہوئیں ۔ تین موٹر سیکلیں اور حساس عمارتوں کے نقشبے بھی اُن کے خفیہ ٹھکانے سے حاصل کئے گئے ۔ ٹیم نے نعشوں کو مردہ خانہ منتقل کیا تاکہ ان کا پوسٹ مارٹم کروایا جاسکے اور تنظیم جس سے عسکریت پسند تعلق رکھتے تھے ہنوز غیریقینی ہے ۔ 23جولائی کو پانچ طالبان عسکریت پسندوں نے جو سرکاری تنصیبات اور صیانتی عملہ کے ارکان پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے فوج کے انکاؤنٹر میں ہلاک کردیئے گئے ۔ کم از کم 6عسکریت پسند 13جولائی کو پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں پاکستانی پنجاب کے شہر اوکارا میں ہلاک ہوئے تھے ۔