پاکستان میں 26 نومبر کے مقدمہ کی رفتار انتہائی سست: مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) 2008 ء کے ممبئی دہشت گرد حملوں کی چھٹویں برسی پر مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج فکرمندی ظاہر کی کہ پاکستان نے مقدمہ کی سماعت کی رفتار ’’انتہائی سست‘‘ ہے اور مطالبہ کیاکہ خاطیوں کو جلد از جلد سزا دی جائے۔ 26 نومبر کے ممبئی دہشت گرد حملوں میں جو انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں اُن کو خراج عقید تپیش کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ پڑوسی ملک میں اِس مقدمہ کی سماعت ترجیحی بنیادوں پر ہونی چاہئے۔ ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو جلد از جلد سزا دی جانی چاہئے۔ انھوں نے پولیس اور فوج کے بہادر سپاہیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنھوں نے 6 سال قبل آج ہی کے دن دہشت گردوں کے خلاف جنگ کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دی۔