پاکستان میں ہندوستانی نائب ہائی کمشنر کی طلبی ‘ احتجاج درج

اسلام آباد 11 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو یہاں طلب کیا اور ہندوستانی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ احتجاج درج کروایا ۔ ڈپٹی ہائی کمشنر گوپال باگلے کو پاکستانی دفتر خارجہ میں طلب کرتے ہوئے سیالکوٹ سیکٹر میں ہندوستانی افواج کی فائرنگ پر احتجاج درج کروایا اور کہا کہ اس میں ایک عام شہری ہلاک اور تین دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ واقعات ایسے وقت پیش آ رہے ہیں جب دونوں ملکوں کی قیادت باہمی تعلقات کو بہتر بنانا چاہتی ہے ۔