پاکستان میں پولیو ورکروں کے حفاظتی دستہ پر فائرنگ

پشاور۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چہارشنبہ کو غیرشناخت شدہ بندوق برداروں کے پولیس کی ایک جمعیت پر شمال مغربی پاکستان کے خیبر پختون علاقے میں فائرنگ کردینے سے ایک پولیس افسر ہلاک ہوگیا۔ پولیس افسر ظفر علی خاں اس علاقہ میں پولیو ورکروں کو تحفظ فراہم کررہے تھے کہ بندوق برداروں نے ان کی ٹیم پر حملہ کردیا۔ پولیو ورکروں کی ٹیم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا کیونکہ پولیس سے کافی فاصلے پر تھے کہ اچانک یہ واقعہ ہوگیا۔ 23 اپریل کو پولیو ورکروں کی حفاظت کرتے ہوئے ہنو میں ایک اور پولیس افسر مارا گیا۔ پاکستان دنیا کے ان تین ممالک میں شامل ہیں جن میں پولیو کی بیماری وبائی شکل اختیار کرچکی ہے۔ دوسرے دو ممالک افغان اور نائجیریا ہیں۔