پاکستان میں ”من مرضیاں” ریلیز نہیں ہوگی

اسلام آباد،16ستمبر(سیاست ڈاٹ کام )ابھیشیک بچن کی فلم”من مرضیاں” پاکستان کے سنیما گھروں میں ریلیز نہیں ہو سکے گی۔پاکستان کے سینٹرل بورڈ فلمس سینسس (سی بی ایف سی)کے صدر دانیال گیلانی نے ‘جیوٹی وی’ کو بتایا ہے کہ بورڈ نے اتفاق رائے سے فلم کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔مسٹر گیلانی نے اور کوئی وجہ نہ دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے فلم کی اصل روح کو سینسر شپ کوڈ کی خلاف ورزی قراردیا ہے ۔