پاکستان میں مزید بین الاقوامی کرکٹ کی کوشش کروں گا:عباس

کراچی۔3 جون (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کے صدر کے عہدہ کے لئے پاکستان کے امیدوار منتخب ہونے والے سابق کھلاڑی ظہیر عباس نے اس موقع پر کہا ہے کہ وہ پاکستان میں مزید بین الاقوامی کرکٹ لانے کے لئے اپنی پوری کوشش کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گذشتہ روز نجم سیٹھی کے اس عہدہ کی نامزدگی سے دسبردار ہونے کے بعد ظہیر عباس کو صدر کے عہدہ کے لئے اپنا امیدوار منتخب کیا ہے اور آئی سی سی کا آئندہ ماہ باربادوس میں سالانہ اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں اگلے صدر کا انتخاب عمل میں آیا گیا جو کہ آئندہ 12 ماہ کے میعاد کے لئے اس عہدہ پر فائز رہا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایشین براڈ مین ظہیر عباس نے کہا کہ وہ پی سی بی سے اظہار تشکر کرتے ہیں جس نے آئی سی سی کے صدر کے عہدہ کے لئے انہیں منتخب کیا ہے ۔