پاکستان میں غیرمسلم ووٹرس کے تناسب میں 30 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ حکام نے رائے دہندوں کی نئی فہرست مرتب کرنا بھی شروع کردی ہے جن کے مطابق 2018ء میں پاکستانی ہندو رائے دہندوں کا تناسب 3.63 بڑھ گیا ہے اور اس طرح مذہبی اقلیتوں میں اس وقت ہندو پاکستان کی سب سے بڑی اکثریت ہیں۔ انگریزی اخبار ڈان کے مطابق غیرمسلم رائے دہندوں کے تناسب میں گذشتہ پانچ سالوں کے دوران 30 فیصد کا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ اس طرح اب مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے رائے دہندوں کی تعداد 3.63 ملین ہوگئی ہے جبکہ یہی تعداد 2013ء کے عام انتخابات کے وقت 2.77 ملین تھی۔