پاکستان میں عام انتخابات ‘ پرچوں کے ادخال کا آغاز

اسلام آباد 4 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان الیکشن کمیشن نے آج ملک بھر میں 25 جون کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کیلئے پرچہ نامزدگیاں قبول کرنے کے عمل کا آغاز کردیا ۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدواروں کے پرچہ جات نامزدگیاں 4 جون سے 8 جون کے درمیان قبول کی جائیں گی اور پھر امیدواروں کی ابتدائی فہرست شائع کی جائے گی ۔پرچہ جات کی جانچ پڑتال کا کام 14 جون تک ہوگا اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپیلیں 19 جون تک داخل کی جاسکتی ہیں۔ امیدواروں کی دوسری فہرست 27 جون کو شائع کی جائے گی ۔ امیدوار اپنے پرچہ جات 28 جون تک واپس لے سکتے ہیں جس کے بعد امیدواروں کی قطعی فہرست شائع کی جائیگی اور امیدواروں کو ان کے انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے ۔ امکان ہے کہ ملک میں انتخابات پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ اور سابق کرکٹر عمران خان کی تحریک انصاف پارٹی کے مابین سخت مقابلہ والے ہونگے ۔