پاکستان میں زمبابوے کی میزبانی

کراچی ۔ 9 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کرکٹ بورڈ اور زمبابوے کرکٹ یونین ایک ونڈے انٹرنیشنل سیریز کو قطعیت دینے کے قریب پہونچ گئے ہیں جو کراچی اور لاہور میں آئندہ ماہ منعقد کی جائے گی ۔ پی سی بی کے سینئر عہدیدار نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو ا س بات کی توثیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُنھوں نے تین ونڈے انٹرنیشنلس اور دو ٹی ٹوئنٹی میچس کا عبوری پروگرام زمبابوے کو بھیجا ہے اور قطعی توثیق کا انتظار ہے ۔

ہربھجن کی کولکتہ میں بھی اکیڈیمی
کولکتہ ۔ 9 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)ملک میں نوجوانوں میں منشیات کی لت کے رجحان پر فکرمند ہربھجن سنگھ جو ٹیم انڈیا سے ان دنوں خارج ہیں ، انھوں نے کرکٹ کے ذریعہ نوجوانوں کو بہتر بنانے کے مقصد سے پنجاب میں ایک اکیڈیمی شروع کی تھی اور آج اسی نہج پر کولکتہ میں نئے سنٹر کا افتتاح کیا۔ یہ ہربھجن کی ملک بھر میں پانچویں اکیڈیمی ہے ۔ 34 سالہ آف اسپنر نے کہا کہ یہ اکیڈیمی زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کرکٹ کے ذریعہ بری عادتوں سے چھٹکارہ دلانے میں مدد کرے گی ۔