پاکستان میں دو بسوں کی ٹکر، 20ہلاک

اسلام آباد ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دو بسوں کی آمنے سامنے ہوئی ٹکر میں 20 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 40 بتائی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کی رات کو غازی گھاٹ نامی علاقہ میں رونما ہوا جس میں 20 افراد بشمول ایک ہی خاندان کے 13 افراد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق ملتان سے تھا۔ زخمیوں کو بغرض علاج مختلف ہاسپٹلس میں شریک کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ کی وجوہات کا ہنوز پتہ نہیں چلا ہے۔ پاکستان میں خراب سڑکوں اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے سے اکثر سڑک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مہلوکین کے ارکان خندان سے اظہارتعزیت کیا اور زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عمان بزدر نے بھی اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا۔