پاکستان میں دولت اسلامیہ فرقہ وارانہ نفرت اور انتہاپسندی کے استحصال میں مصروف، ایک رپورٹ

کراچی۔27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) فرقہ وارانہ نفرت والی اور انتہاپسند تنظیموں کی پاکستان میں موجودگی دولت اسلامیہ کو اپنی جڑیں پھیلانے کا موقع دے رہی ہے جو خود کو خراسان ولایت قائم کرنے میں مصروف رکھے ہوئے ہے۔ عراق اور شام سے دولت اسلامیہ کی بے رحم پالیسیاں یورپ کی سمت پیشرفت کررہی ہیں اور انہیں نے خاموشی سے پاکستان کو بھی اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنالیا ہے۔ روزنامہ ڈان نے ایک تحقیق کے حوالے سے جو سندھ پولیس کے انسداد دہشت گردی شعبہ نے کی ہے اطلاع دی ہے کہ متعدد پرتشدد انتہاپسند گروپس کی ملک میں موجودگی دولت اسلامیہ کو اپنی جڑیں پھیلانے کا موقع فراہم کررہی ہے۔