پاکستان میں حافظ سعید کو نظر بند کرنے کیخلاف مظاہرے

لاہور، 31جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انتہاپسند تنظیم لشکر طیبہ کے سابق رہنما حافظ محمد سعید کو نظر بند کرنے کے خلاف ان کے حامیوں نے پاکستان میں آج مظاہرے کئے ۔پاکستان پولیس کی طرف سے حافظ سعید کو نظر بند کئے جانے سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے لیکن ہندوستان کی طرف سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے ۔ممبئی کے دہشت گردانہ حملے میں 166 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ حملے کے بعد سعید نے خود کو لشکر طیبہ سے علیحدہ کرلیا تھا اور ایک دیگر تنظیم جماعت الدعوہ کی ذمہ داری سنبھال لی تھی۔پاکستان پولیس نے کل رات لاہور میں تنظیم کے ہیڈکوارٹر میں حافظ سعید کو نظربند کردیا او رآج صبح ا نہیں ان کے مکان لے جاکر نظر بند کیا۔ جس کے بعد حامیوں نے مکان کے باہر ان کی حمایت میں مظاہرے کئے ۔ جماعت الدعوہ کے ترجمان ندیم اعوان نے کہ اکہ پاکستان حکومت امریکہ کے دباو میں کام کررہی ہے ۔ ایک دیگر ترجمان فاروق اعظم نے نظر بندی کے خلاف کراچی میں مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستان نے حافظ سعید کے خلاف کارروائی کیوں کی ہے ۔ پاکستانی وزارت دفاع کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کا امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے لیکن ایسا سمجھا جارہا ہے کہ امریکہ کے دباو میں یہ کارروائی کی گئی ہے ۔