پاکستان میںدھماکہ، دو فوجی ہلاک

پشاور ۔ 3 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی خیبر ایجنسی میں سرحدی کارپس کے ایک قافلہ کو
IED
سے نشانہ بنائے جانے کے بعد دو سیکوریٹی اہلکار ہلاک اور دیگر پانچ زخمی ہوگئے ۔ دریں اثناء سیکوریٹی ذرائع نے بتایا کہ سرحدی کارپس کا ایک قافلہ لانڈھی کوٹل تحصیل سے زمرد کی جانب جارہا تھا جہاں سڑک پر نصب کئے گئے ایک IED کی زد میں آکر دو سیکوریٹی اہلکار ہلکا اور پانچ زخمی ہوگئے ۔ اب تک کسی فرد یا تنظیم نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن پاکستانی طالبان کا پی اے م ایل (این) حکومت کے ساتھ تعطل کی شکار امن مذاکرات کیلئے آمادگی اور جنگ بندی کے اعلان کے صرف دو روز بعد یہ حملہ یقیناً حیرت انگیز ہے۔