لاہور ۔22اگست ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں گذشتہ دو دن سے جاری تلاشی کارروائی کے دوران 175 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ۔ بلوچستان کے ہاسپٹل میں خودکش بم حملہ کے بعد جس میں 74 افراد ہلاک ہوگئے تھے بڑے پیمانے پر یہ کارروائی شروع کی گئی ۔ انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ دو دن میں 175سے زائد دہشت گرد گرفتار کئے گئے ۔ ان کا تعلق مختلف ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں سے ہے ۔ پاکستانی فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے یہ کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی تھی ۔