پاکستان : معاشی بحران سے نمٹنے مذاکرات جاری

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نقد رقم کی قلت سے پریشان پاکستان نے آج کہا کہ آئی ایم ایف کا دورہ کرنے والے وفد کے مذاکرات میں ٹھوس پیشرفت ہوئی ہے۔ ادائیگیوں کا توازن قائم رکھنے کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں۔ عالمی قرض دہندہ ممالک نے انکشاف کیا کہ پاکستان کو چین کی تائید حاصل ہے اور پاکستان توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کررہا اور مزید ٹیکسیس عائد کررہا ہے۔ بین الاقوامی مالیتی فنڈ کے وفد کی قیادت ہیرالڈ فنگر کررہے ہیں جو 7 تا 20 نومبر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت میں مصروف ہیں۔ وزارت فینانس پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو معاشی بحران سے بچانے درخواست دی تھی۔