پاکستان عنقریب ہندوستان کو انتہائی پسندیدہ ملک کا موقف دیدے گا:پاکستانی شعبہ صنعت

نئی دہلی 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی شعبہ صنعت نے آج امید ظاہر کی کہ پاکستان بہت جلد ہندوستان کو انتہائی پسندیدہ ملک کا موقف دیدے گا کیونکہ اس معاملہ میں رسمی کارروائیاں پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے ۔ اندر ملک تمام کام کیا جاچکا ہے اور رسمی کارروائیاں مکمل ہوچکی ہے ۔ ہند ۔پاک مشترکہ بزنس فورم کے معاون صدر نشین سید یاور علی نے کہا کہ فورم کا خیال ہے کہ ہندوستان کو انتہائی پسندیدہ ملک کا موقف دیدیا جائے گا۔وہ فورم کے چوتھے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان 1996 میں پاکستان کو انتہائی پسندیدہ ملک کا موقف دے چکا ہے لیکن پاکستان کی جانب سے جوابی خیر سگالی ہنوز باقی ہے۔