اسلام آباد 8جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صدرممنون حسین چین کے قنگڈاؤ میں اتوار کو ہو نے والی شنگھائی چوٹی کانفرنس میں شریک ہوں گے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے جمعرات کو ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ مسٹر حسین ایس سی او کی میٹنگ سے علیحدہ چین کے صدر ژی جن پنگ کے ساتھ دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں ۔ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ پاکستانی صدرایس سی او ممبران ممالک کے اہم سربراہان کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس سے علیحدہ ہندوستان اور پاکستانی قائدین کے درمیان ابھی بات چیت کا کوئی امکان نہیں ہے ۔