پاکستان سے کھیلنے پر ابھی کوئی فیصلہ

نہیں ہوا، راجیو شکلا کا بیان
کولکاتا ، 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا۔ پاکستان کرکٹ سیریز کے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائی کے درمیان آئی پی ایل چیرمین راجیو شکلا نے آج کہا کہ اس بارے میں ابھی کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا کیونکہ بعض مسائل ہیں جن کی یکسوئی کی ضرورت ہے۔ ’’پاکستان (پی سی بی) ہمارے ساتھ کھیلنے پر آمادہ ہے اور ہم (بی سی سی آئی) بھی اُن کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں اور ہم اس تعلق سے کافی مثبت ذہن رکھتے ہیں۔ ہمارا احساس ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کا ضرور احیاء ہونا چاہئے۔ باہمی سیریز ہونی چاہئے۔ لیکن بعض مسائل کی یکسوئی کی ضرورت ہے۔‘‘