پاکستان سوپر لیگ ڈرافٹ میں انگلینڈ کے کئی اسٹار کھلاڑی

کراچی۔4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سوپر لیگ کے دوسرے سیزن میں انگلینڈ کے کئی اسٹار کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے سرفہرست کھلاڑیوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انگلش فاسٹ بولر اسٹوارٹ براڈ، معین علی، جیسن روئے ، انٹون ڈوئچ اور جیمز اینڈرسن کے علاو ہ جنوبی افریقہ کے وین پارنیل بھی ڈرافٹ کا حصہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل میں بڑے ناموں کی شمولیت کیلئے پی سی بی حکام اپنی جانب سے پوری کوشش کر رہے ہیں اور ان کھلاڑیوں سے اس بات کی یقین دہانی بھی طلب کی جا رہی ہے کہ فائنل لاہور میں ہوا تو وہ اس میں شریک ہوں گے۔