لاہور۔6نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ جب میں نے ٹیم کی قیادت سنبھالی تو ٹیم کا حوصلہ کافی پست تھا، خامیاں بھی بہت تھیں ، فتوحات سے سب داغ دھل گئے ہیں ،اب نیوزی لینڈ بلند حوصلوںکے ساتھ جائیں گے اورکامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ نوجوان کھلاڑیوں سے بہت توقعات ہیں۔کچھ گڑ بڑہوتی ہے تو دکھ ہوتا ہے لیکن اس وقتی غصے کو سب سمجھتے ہیں۔ایک سوال پرسرفرازنے کہا مجھے امید ہے کہ احمد شہزاد بہت جلد اورکامیاب واپسی کریں گے۔احمدشہزاد بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں میراخیال ہے ایساوقت تقریباً ہرکھلاڑی پرآتاہے امیدہے احمد شہزاد اپنی فارم میں واپس آئیں گے۔سرفراز احمد نے کہا ہماری بولنگ ہمیشہ سے اچھی رہی ہے ،بولنگ میں صحت مند مسابقت آئی ہے جوٹیم کیلئے فائدہ مند بھی ہے ،جوبھی ہمارافاسٹ بولرکھیل رہاہے وہ اپنے بہترین مظاہرے کی کوشش کر رہاہے۔ ایک سوال پرکپتان نے کہا کہ شاداب اچھے کھلاڑی ہیں ان کی سب سے اچھی خوبی یہ ہے کہ ان میں اعتماد بہت ہے۔وہ بھی آئے دن حسن کی طرح بہتر سے بہتر ہورہے ہیں۔ٹیم میں پانچویں بولرکی ضرورت کے متعلق سوال پرکپتان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہمیں ایک آل راونڈرمل جائے جو بولنگ کے ساتھ ہماری بیٹنگ کیلئے مفید ہو۔