فرینکفرٹ ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک عیسائی خاتون جس کو حال ہی میں پاکستان نے 8 سال تک سزائے موت کی منتظر رہنے کے بعد اہانت مذہب مقدمہ میں عدالت کی جانب سے بری کردیا گیا ہے۔ اس نے اب عدالت میں درخواست پیش کی ہیکہ وہ مغربی ممالک منتقلی کی خواہاں ہیں جبکہ پاکستان کی تحریک لبیک پارٹی جس کے خلاف ملک گیر مہم چلا رہی ہے۔ آسیہ بی بی نے کہا کہ حکومت پاکستان سپریم کورٹ کے نظرثانی شدہ فیصلہ سے متفق ہے۔ وزیراعظم عمران خان قومی ٹی وی پر کہہ چکے ہیں کہ عدالتی فیصلہ قطعی ہے اور اس کا احترام کیا جائے گا۔ آسیہ بی بی 2009 سے زیرحراست تھی۔