پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ونڈے آج کھیلا جائے گا

لارڈز ، 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں کل ہفتہ کو مدمقابل ہوں گی۔ دوسرا ونڈے لارڈز میں ہندوستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3:00 بجے سے کھیلا جائے گا۔ اظہر علی زیرقیادت پاکستانی ٹیم اس اہم میچ میں کیلئے بھرپور تیاری کررہی ہے۔ انگلینڈ کو پانچ میچز کی ونڈے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستانی بولرز ساوتھمپٹن میں 260 رنز کے دفاع میں ناکام رہے۔ سولہ ماہ کے بعد ٹیم میں واپس آنے والے عمر گل مہنگے ثابت ہوئے۔ پیس بولر نے چھ اوورز میں 46 رنز دے ڈالے۔ بعد میں بارش سے خلل پر میچ میں انگلینڈ نے جیت حاصل کرلی۔ دوسرے ونڈے کیلئے لیگ اسپنر یاسر شاہ اور آل راؤنڈر حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ یاسر شاہ نے لارڈز ٹسٹ میں دس وکٹیں اڑا کر ’مین آف دی میچ‘ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔