دبئی ، 8 نومبر( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور امید ہیکہ عالمی مالیاتی ادارہ آئندہ ماہ واشنگٹن میں بورڈ اجلاس میں قر ض جاری کرنے کی منظوری دے سکتا ہے۔ دبئی میں آئی ایم ایف حکام کے ساتھ کی جانے والی مشترکہ پریس کانفرنس میں ڈار نے کہاکہ دھرنوں کے باوجود بین الاقوامی ادائیگیاں برقت کی گئیں۔حکام کے مطابق آئندہ ماہ آئی ایم ایف کے بورڈ اجلاس میں منظوری کے بعد پاکستان کو 1ارب 10کروڑ ڈالر قرض کی قسط جاری کردی جائے گی۔