اسلام آباد، 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سپریم کورٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنس (پی آئی اے ) کے چیف ایکزیکیوٹیو افسر (سی ای او) مشرف رسول کیان کی تقرری منسوخ کردی ہے ۔چیف جسٹس میاں صادق نثار کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے پیر کو یہ فیصلہ سنایا۔ بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سی ای او کی تقرری میں قواعد اور ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق بنچ نے یہ فیصلہ پی آئی اے سے متعلقہ دو معاملات کی سماعت کے دوران سنایا۔ ان میں ایک معاملہ داکٹر کیان کی تقرری اور دوسراقومی طیارہ خدمات کے آڈٹ سے وابستہ تھا۔پی آئی اے حکام کی ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر کیان کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ پاکستان کے آڈیٹر جنرل نے بھی کیان کو فوری طورپر برخاست کئے جانے کی سفارش کی تھی۔ انسپکٹر جنرل نے کیان کو برخاست کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ تقرری میں ‘نامناسب تعصب ‘ کیا گیا ہے ۔