پاکستان آئی سی سی کا چوتھا بڑا رکن

کراچی ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) پی سی بی کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی ممالک میں چوتھا درجہ حاصل کرتے ہوئے بگ فور زمرہ حاصل کر لیا ہے جبکہ آئی سی سی اجلاس کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلے برس ایک سال کے لئے آئی سی سی کا صدر پاکستان سے ہوگا ہندوستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد آئی سی سی کی آمدنی کا چوتھا بڑا حصہ پاکستان کو ملے گا۔ آئی سی سی ممالک میںبگ تھری کے بعدچوتھا درجہ حاصل کرنا کامیابی ہے جس کے مطابق پاکستان اب ہندوستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے بعد آئی سی سی قوائد کے مطابق آئندہ 8 برسوں میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے براڈ کاسٹ اور دیگر ریونیو کا حصہ دار ہو گا۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں منعقدہ آئی سی سی اجلاس میں تمام مقاصد حاصل کرلئے ہیں۔