پاکستانی گیند بازوں کا شاندار مظاہرہ ، ہانگ کانگ 116 رنز پر آؤٹ

دبئی۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ہانگ کانگ کے ساتھ کھیلتے ہوئے 6 ونڈے میچس کی سیریز میں 5 میچس جیتا۔ میکا رے اور ہانگ کانگ کو صرف ایک میچ میں کامیابی ملی ہے۔ 2012ء میں کھیلے گئے ایشیا کپ بنگلہ دیش میں پاکستان نے ایشیا کپ جیتا تھا اور ایشیا پھر اس کی نگاہیں دبئی میں ہورہے کپ پر ہے۔ 2009ء میں سری لنکا کے کھلاڑیوں پر ہوئے پاکستان میں حملے کے باعث پاکستان اپنے سارے ایشیا مقابلے یو اے ای یعنی دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں کھیل رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان انشومین راتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ عامر خاں نے گیند بازی کرتے ہوئے پہلے اور 11 رنز دیئے۔ پاکستانی ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان)، امام الحق، بابر اعظم، فخر زماں، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خاں،فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور عثمان خان شنواری شامل ہیں اور ہانگ کام ٹیم میں انشومین راتھ (کپتان)، بابر حیات، نزاکت خاں، تنویر افضل، اعزاز خاں، کرسٹوفر کارٹر، ندیم احمد، اسکاٹ میکنزی، احسان خان ، احسان نواز اور کنچت شاہ شامل ہیں۔