پاکستانی کھلاڑیوں کو گولڈ میڈلس

کراچی۔14 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) چمپینس ٹرافی ہاکی ٹور نمنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی ہندوستان کے خلاف تاریخی کامیابی پر جہاں جشن منایا گیا وہ لوگوں نے اس کامیابی کے بعد ٹیم کے حق میں نعرے لگائے، اور مٹھائیاں تقسیم کی۔پاکستانی ہاکی ٹیم کو اس ایونٹ کے لئے اسپانسر کر نے والے ادارے عمر اسوسی ایٹ سی ایٹ کے چیف ایگزیکٹیو ندیم عمر نے ہر کھلاڑی کے لئے گولد میڈل کااعلان کیا ہے۔گزشتہ روز پاکستان نے ہندوستان کو 3-4 گول سے شکست دے کر چمپینس ٹرافی ہاکی ٹورنمنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ پاکستان کے ارسلان قادر نے آخری لمحات میں چوتھا گول کر کے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔پاکستان کی جانب سے ارسلان قادر نے دو گول کئے جبکہ محمد عرفان

اور وقاص شریف نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ ارسلان قادر نے 16 ویں منٹ میں پہلا، وقاص شریف نے 32 ویں منٹ میں دوسرا،محمد عرفان نے 49 ویں منٹ میں تیسرا اور ارسلان قادر نے ہی 58 ویں منٹ میں چوتھا گول اسکور کیا جبکہ ہندوستان کی جانب سے گورجندر سنگھ نے 11 ویں منٹ میں پہلا، دھرم ویر نے 43ویں منٹ میں دوسرا اور نیکین تھیمیایا نے 53ویں منٹ میں تیسرا گول کیا۔ ارسلان قادرمین آف دی میچ قرار پائے۔پاکستان 16سال بعد چمپینس ٹرافی کے فائنل میں پہنچا ہے۔ پاکستان اس سے قبل تین مرتبہ چمپینس ٹرافی جیت چکا ہے جبکہ آٹھویں مرتبہ چمپینس ٹرافی کے فائنل میں پہنچا ہے۔ہندوستان کبھی بھی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرسکا۔بھوبنیشور کا گراؤنڈ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تو جو ہندوستان کی فتح کے منتظر تھے۔ ہندوستان کی شکست کے بعد مقامی شائقین میں مایوسی دیکھی گئی ۔