لاہور۔ 2 ؍ فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کو پورہ دن جیل میں گذارنے کے بعد آج ضمانت پر رہا کیا گیا انہوں نے مبینہ طور پر ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی اور جب ٹریفک پولیس نے انہیں روکا تو اسے طمانچہ رسید کیا ۔ یہ معاملہ پولیس اسٹیشن تک پہنچ گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ فردوس مارکیٹ کے قریب پیش آیا جہاں عمر اکمل نے سگنل توڑا اور ٹریفک اہلکار کے روکنے کے باوجود گاڑی نہ روکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے ٹریفک پولیس کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے دھمکیاں بھی دیں۔ عمر اکمل کا یہ موقف ہے کہ انہوں نے ٹریفک پولیس سے بدتمیزی نہیں کی ۔
ہندوستان کے دورہ سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو زبردست مالی فوائد
ویلنگٹن ۔ /2 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کا جاری دورہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے لئے منفعت بخش ثابت ہورہا ہے اور نشریاتی حقوق کے طور پر اسے 35 ملین ڈالرس سے زائد رقم حاصل ہوئی ہے ۔ کسی بھی رپورٹس زمرہ میں یہ سب سے زیادہ رقم ہے ۔ اس کے علاوہ آئی سی سی کے نئے معاہدوں کے تحت نیوزی لینڈ 2019 ء میں ہندوستان کا دورہ کرے گی ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایکزیکٹیو ڈیوڈوہائٹ نے بتایا کہ ہندوستان نے 2009 ء میں جب یہاں کا دورہ کیا تھا اس وقت 25 ملین کے مقابلہ اس مرتبہ نشریاتی حقوق کے ذریعہ زیادہ رقم حاصل ہوئی ہے ۔