پاکستانی ٹیم کے دورۂ سری لنکا کا شیڈول

کولمبو۔ 12 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ٹیم کے دورہ سری لنکا کی تصدیق کرتے ہوئے شیڈول جاری کر دیا ہے۔پاکستانی ٹیم دورے میں تین ٹسٹ ، پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔پاکستانی ٹیم دورے کیلئے 8جون کو سری لنکا پہنچے گی جہاں وہ 11جون سے تین روزہ پریکٹس میچ کے ذریعے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹسٹ گال میں 17 جون سے کھیلا جائے گا، دوسرا ٹسٹ 25 جون سے کولمبو جبکہ پالے کیلی میں ہونے والے تیسرا اور آخری ٹسٹ میچ میں دونوں ٹیمیں 3جولائی سے مدمقابل ہوںگی۔پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 11 جولائی کو دمبولا میں ہو گا، سیریز کا دوسرا میچ 15 جولائی کو پالے کیلی، تیسرا اور چوتھا میچ بالترتیب 19 اور 22 جولائی کو کولمبو جبکہ سیریز کا آخری میچ ہمبنٹوٹا میں 26 جولائی کو ہو گا۔پاکستانی ٹیم 30 جولائی کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کے مدمقابل ہو گی جبکہ یکم اگست کو آخری ٹی20 میچ کے ساتھ دورے کا اختتام ہو گا۔