پاکستانی ٹیم کو میڈیا سے دُور کھیل تک محدود کردیا گیا

برسبین۔24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ میں دو مقابلوں کی ناکامی کے بعد ٹیم پر ہونے والی تنقید کے پیش نظر انتطامیہ نے بی سی سی آئی کی پالیسی اپناتے ہوئے کھلاڑیوں کو میڈیا سے دور رکھ کر کرکٹ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ منیجر نوید اکرم چیمہ نے کھلاڑیوں کی زبانوں پر تالے ڈال دیے اور انہیں اور میڈیا منیجر کو ہدایت دی ہے کہ آئی سی سی سے طے شدہ پریس کانفرنس کے علاوہ کوئی کھلاڑی یا ٹیم انتظامیہ کا رکن میڈیا سے بات نہیں کرے گا۔ انہیں بتادیا گیا ہے کہ اگر کوئی بات کرنے کی کوشش کرے تو سختی سے منع کردیں۔ ٹیم کے میڈیا منیجر آغا اکبر نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک میڈیا کانفرنس بھی منسوخ کردی گئی ہے۔