پاکستانی ٹیم تین سال سے 250 سے زائد کا نشانہ حاصل کرنے میں ناکام

فتح اللہ۔ 26 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ طویل عرصے سے درد سر بنی ہوئی ہے۔ اس کیلئے کہیں زیادہ تکلیف دہ حقیقت یہ ہے کہ وہ 3 سال سے 250 سے زائد کا ہدف عبور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ آخری مرتبہ پاکستان نے یکم فروری2011 کو نیوزی لینڈ کے خلاف نیپئر میں 263رنز کا نشانہ مصباح الحق کے ناقابل شکست 93رنز کی بدولت حاصل کیا تھا۔

ایمبروس اور رچی رچرڈسن کو سر کا خطاب
سینٹ جونز ۔ 26 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیزکے سابق 3 فاسٹ بولرس اینڈی رابرٹس، کرٹلی ایمبروس اور سابق کپتان رچی رچرڈسن کو انگلینڈ کے خلاف انٹیگا میں منعقدشدنی میچ کے دوران سر کے خطاب سے نوازا جائے گا، تینوں کھلاڑیوں کو انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والے پہلے میچ کے دوران ایک تقریب کا انعقاد کر کے یہ خطاب دیا جائے گا۔ میچ کے دوران کھانے کے وقفے کے دوران گورنر جنرل لوئس لیک ٹیک ان خطابات سے نوازیں گے۔