پاکستانی ٹیم تنازعہ پارلیمنٹ میں بحث

اسلام آباد۔18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے پاکستانی ٹسٹ ٹیم کے انتخاب کا معاملہ پارلیمنٹ تک پہنچ گیا ہے اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کے انتخاب پر سوال کیا گیا ہے۔ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں بھی ٹیم کا انتخاب زیر بحث رہا۔کمیٹی کے چیئرمین عبدالقہار خان نے سوال کیا کہ چیف سلیکٹرکے بھتیجے اور اوپنر فخر زمان کو کس کارکردگی کی بنیاد پر ٹسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ فواد عالم اور وہاب ریاض کو نظر انداز کرنے کی کیا وجوہات ہیں؟جواب میں چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہاکہ میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتا ۔

 

غلط فیصلہ، امریکی کھلاڑی میدان میں ہی امپائر پر برس پڑے
مونٹی کارلو۔18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )امریکی ٹینس کھلاڑی جیرڈ ڈونلڈسن غلط فیصلہ دینے پر میدان پر ہی امپائر پر برس پڑے اور میچ ختم ہونے کے بعد امپائر سے ہاتھ ملائے بغیر ہی چل دیے۔تفصیلات کے مطابق مونٹی کارلو ماسٹرز کے پہلے راؤنڈ کے مقابلے کے دوران اسپینی کھلاڑی راموس کی سروس آؤٹ تھی لیکن امپائر آرناٹ گاباس نے اسے درست قرار دے دیا جس پر عالمی نمبر 51 ٹینس اسٹار ڈونلڈسن امپائر پر برس پڑے۔