لاہور ، 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے کامن ویلتھ چمپئن شپ کیلئے پاکستان کی ویٹ لفٹنگ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے ہیں جبکہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے پاکستان کا مختصر دستہ ایونٹ میں شرکت کرے گا۔ 11 تا 16 اکٹوبر کے مقابلوں کیلئے ہندوستان نے پاکستان کے 17 کھلاڑیوں کو ویزے جار ی کئے۔ تاہم فنڈز کی قلت پر پانچ تا چھ ویٹ لفٹرز ہی ہندوستان جائیں گے۔
مفخم جاہ کالج چیس میں رنراپ
حیدرآباد ، 7 اکٹوبر (پریس نوٹ) مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی نے عثمانیہ یونیورسٹی انٹر کالج چیس ٹورنمنٹ میں رنراپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ محمد ذبیح الدین فزیکل ڈائریکٹر ایم جے سی ای ٹی کی اطلاع کے بموجب 2015-16ء کا یہ ٹورنمنٹ سی بی آئی ٹی، حیدرآباد نے اپنے انڈور کامپلکس میں منعقد کیا جس میں 38 ٹیموں نے حصہ لیا۔ اے وی کالج نے ٹائٹل 18 پوائنٹس کے ساتھ جیت لیا جبکہ ایم جے کالج کو 17.5 پوائنٹس پر دوسرا مقام ملا۔ بھونس کالج کو سکنڈ رنراپ کی پوزیشن ملی جبکہ ایم وی ایس آر کا چوتھا مقام رہا۔ یہ ٹورنمنٹ سوئس لیگ فارمٹ میں کھیلا گیا۔ ایم جے ٹیم میں کیپٹن محمد سہیل (3/4 ECE)، فیصل محمداکبر، اعظم اور فعید محمد اکبر نے پورے ٹورنمنٹ میں اچھی بازیاں کھیلیں۔ ظفر جاوید آنرری سکریٹری سلطان العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی اور اسپورٹس ڈیولپمنٹ کمیٹی کے تمام اراکین کے علاوہ کالج انتظامیہ کے دیگر ذمہ داران نے بھی چیس ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔