پاکستانی نوجوانوں کو ٹریننگ دونگا: عامر خان

لاہور۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان نے حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے مزار پرحاضری دی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کیاور اس موقع پر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ لاہور میں بننے والی باکسنگ اکیڈمی میں نوجوانوں کو ٹریننگ دیں گے۔ برطانوی باکسر عامر خان نے لاہورمیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ نے انہیں لائٹ ویلٹر ویٹ کا چیمپئن بننے پر مبارکباددی اور کہا کہ عامر خان نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ عامرخان کے بموجب اچھے اور برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں،وہ دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک امن پسند اورمحفوظ ملک ہے۔عامرخان نے پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ساتھ باکسنگ اکیڈمی کے قیام کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئیاور کہا ہے کہ اکیڈمی جون میں شروع ہوجائے گی،جس میں تربیت لینے والے کھلاڑی پاکستان کے لیے گولڈ میڈلز جیتیں گے۔