تہران ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تہران کے وزیر داخلہ نے پاکستان کو متنبہ کیا ہے کہ ایرانی فورسس کو پاکستانی اور افغان علاقے میں گھسنا پڑسکتا ہے تاکہ ایک باغی گروپ کے زیرقبضہ بارڈر گارڈز کو رہا کرایا جاسکے۔ عبد الرضا رحمانی فاضلی کے سرکاری ٹی وی پر یہ ریمارکس ایک ہفتہ بعد سامنے آئے ہیں جبکہ نسبتاً غیرمعروف جیش العدل نے ٹوئٹر پر پانچ آدمیوں کی تصاویر پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ بارڈر گارڈز ہیں جو اس (گروپ) نے پاکستان کے قریب پکڑے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایران نے پاکستان سے اپیل کی تھی کہ اس کیس کو ’’سختی اور سنجیدگی‘‘ سے نمٹے یا ایران کو افغانستان اور پاکستان کی سرزمین پر دور افتادہ علاقے کو محفوظ بنانے کی اجازت دی جائے۔