اسلام آباد ۔ 8 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی طالبان نے آج مائنمار کے پریشان حال روہنگیا مسلمان اقلیت سے فوج حمایت یافتہ حکومت مائنمار کے خلاف جہاد شروع کرنے کی اپیل کی اور پیشکش کی کہ وہ انہیں تربیت کی سہولتیں اور وسائل فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وہ انہیں ’’تلوار اٹھالینے‘‘ میں بھی مدد کرے گا۔ جماعت التحریک کے ترجمان احسان اللہ خان احسان نے جو سخت گیر تحریک طالبان پاکستان کا ایک گروپ ہے، کہا کہ وہ مائنمار سے فرار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور کہا کہ وہ برما کے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ تلوار اٹھالیں اور اللہ کی راہ میں جہاد کریں۔ اس نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ انہوں نے اپنا یہ پیغام ذرائع ابلاغ کو روانہ کیا ہے۔ انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کو وسائل اور تربیت فراہم کرنے کا بھی پیشکش کیا۔ اور کہا کہ آپ کو آرام پہنچانے کیلئے ہم ہر شئے فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ مائنمار میں 13 لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو مائنمار کا شہری تسلیم کرنے کا حکومت مائنمار اور وہاں کے اکثریتی طبقہ سے مطالبہ کیا اور کہا کہ انہیں اپنے خاندانوں کے ساتھ مائنمار میں آزادانہ طور پر بسنے اور نقل و حرکت کی اجازت دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ پاکستان کی جماعت اسلامی کیلئے بھی ایک پریشان کن مسئلہ ہے جس نے کل ان کے حال زار کے سلسلہ میں ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا تھا جبکہ اپوزیشن قائد عمران خان نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو جاریہ ہفتہ روہنگیا مسلمانوں کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔