پاکستانی سینیٹ میں پلواما تشدد کے بارے میں قرارداد

اسلام آباد ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سینیٹ کے ایوان بالا میں آج متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں کشمیر کے علاقہ پلواما میں ہفتہ کے دن تشدد کی مذمت کی گئی جس کے نتیجہ 7 شہری ہلاک ہوگئے۔ یہ قرارداد پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد شیری رحمن نے اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی تائید کا پابند ہے۔ ریڈیو پاکستان کی اطلاع کے بموجب قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہیکہ سابقہ قرارداد پر جو پاکستانی سینیٹ نے منظور کی ہے، عمل آوری کرتے ہوئے خصوصی سفیر سے ملاقات کے وقت کا مطالبہ کیا جائے تاکہ مسئلہ کشمیر کو تمام بین الاقوامی فورموں پر اٹھایا جاسکے۔ صدر پاکستان عارف علوی نے منگل کے دن کہا تھا کہ جموں و کشمیر پاکستان کی تقسیم کے وقت غیرمختتم ایجنڈہ تھا۔ پاکستان اخلاقی، سفارتی اور سیاسی تائید کشمیریوں کی جائز جدوجہد کیلئے فراہم کرتا رہے گا۔ صدر پاکستان نے کہا تھا کہ علاقائی امن مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کے بغیر ایک سراب بنا رہے گا۔