پاکستانی سرزمین ایران کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے عمران خان کا اعتراف

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے منگل کے دن اپوزیشن کی تنقید کا سامنا کیا کیونکہ انہوں نے تسلیم کیا تھا کہ ماضی میں عسکریت پسندوں نے پاکستان کی سرزمین ایران پر حملوں اور دیگر دہشت گرد سرگرمیوں کیلئے استعمال کی تھی۔ صدر ایران حسن روحانی کے ساتھ اپنے دو روزہ دورہ تہران کے خاتمہ پر وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ایک مشترکہ کانفرنس منعقد کی تھی جس میں عمران خان نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے تسلیم کیا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں نے پاکستان کی سرزمین کو ایران کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال کیا ہے۔