پاکستانی روپیہ بتدریج رو بہ زوال

کراچی،18مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک معروف ایجنسی نے پاکستانی روپے کو ایشیا کی بدترین کرنسی قرار دے دیا۔ پاکستانی کرنسی افغانستان، بنگلہ دیش و نیپال سے کمزور ہو چکی ہے ۔ ہندوستان ،بھوٹان ، تھائی لینڈاور جنوبی افریقہ کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہے۔ ایجنسی بلوم برگ نے روپے کی قدر کے حوالے سے تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں روپے کو گزشتہ 8 ماہ کے دوران کارکردگی کے لحاظ سے ایشیا کی بدترین کرنسی قرار دیا۔ پاکستان میں ایک ڈالر کی قدر 149روپے ہوگئی ہے ،دیگر ممالک کی کرنسی پاکستان کے مقابل کچھ بہتر ہے ۔