پاکستانی دستوں کی فائرنگ میں ایک فوجی ہلاک

جموں ۔ 30 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ہندوستانی چوکیوں پر سرحد پار سے پاکستانی دستوں کی چوری چھپے فائرنگ میں ایک فوجی جواں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول سے متصل چوکیوں پر پاکستانی دستوں کی فائرنگ سے ایک سپاہی راچپال سنگھ شدید زخمی ہوگیا ۔ بعد ازاں 22 سکھ یونٹ سے وابستہ سنگھ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ وہ رویند پوسٹ پر نگرانی کررہا تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا ۔ جاریہ سال پاکستانی دستوں کی فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔

 

پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ
ایٹہ ۔ 30 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام) : ڈکیتی کیس کے ایک ملزم اور اس کے 2 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ علاقہ نگلاسمال میں ان کی تلاشی کے لیے گئی تھی ۔ ایس ایچ او کوتوالی دیہات پولیس اسٹیشن مسٹر ونود کمار نے بتایا کہ 3 موٹر سیکل سوار افراد بشمول اوپندرا ڈکیتی کیس میں مطلوب تھے ۔ پولیس اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ ان کی تلاشی میں نگلاسمال علاقہ میں گئے تھے ۔ پولیس نے جب ملزمین کا محاصرہ کرلیا تو وہ موٹر سیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے جائے وقوع سے موٹر سیکل اور موبائیل فونس برآمد ہوئے ہیں ۔