پاکستانی اور افغانی فوج خطہ میں قیام امن کیلئے پرعزم

اسلام آباد ۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان اور پاکستان کے سینئر ملٹری اور انٹلیجنس عہدیداروں نے یہ عزم کیا ہیکہ خطہ میں قیام امن کو یقینی بنایا جائے گا۔ پاکستانی فوج کے ہیڈکوارٹرس پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان اس بات کا عزم کیا تھا۔ فوجی ہیڈکوارٹرس راولپنڈی میں واقع ہے جہاں افغان وفد کی قیادت قومی سلامتی مشیر حنیف اطہر نے کی جس میں انٹلیجنس سربراہ اور دیگر عہدیدار بھی شامل تھے۔ پیر کی صبح فوج کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفد سے کہا کہ آؤ ہم عزم کریں کہ ہم کسی بھی دوسرے ملک کی ایک انچ اراضی پر بھی قبضہ نہیں کریں گے اور نہ ہی اس کی سرزمین کو دوسرے ملک کے خلاف استعمال کریں گے۔ واضح رہیکہ افغانستان پاکستان پر الزام عائد کرتا آیا ہیکہ وہ دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کررہا ہے اور اسی وجہ سے وہ اس خطہ میں قیام امن میں کامیابی نہیں مل رہی ہے جبکہ پاکستان نے اس الزام کو ہمیشہ مسترد کیا ہے۔