پاکستانیوں کیلئے برازیل کے ویزے کی پابندی ختم

اسلام آباد، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں برازیل کے سفیر الفریڈو لیونی نے کہا ہے کہ تقریباً 500 پاکستانی فٹبال کا عالمی کپ دیکھنے کیلئے برازیل جاسکیں گے۔ کل یہاں برازیل ایمبیسی میں صحافیوں سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ہم نے تقریباً دو سو پاکستانیوں کو ویزے جاری کر دیئے ہیں جبکہ دیگر پاکستانی فٹبال شائقین دنیا کے مختلف حصوں سے برازیل کا رخ کریں گے۔ پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے مطابق برازیلی سفیر نے کہا : ’’ہم نے پاکستانیوں کیلئے برازیل کا ویزے حاصل کرنے کیلئے سو فیصد رعایت دے رکھی ہے تاکہ پاکستانی شائقین فٹبال کے اس عالمی میلے سے لطف اندوز ہو سکیں۔‘‘