جگتیال۔/27مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پاپلر فرنٹ جگتیال یونٹ کی جانب سے جگتیال ایریا ہاسپٹل کے مریضوں اور مدرسہ دینیات امداد العلوم کے طلباء میں میوہ جات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ایریا ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آئی پرکاش نے پاپلر فرنٹ کی سماجی خدمات کی ستائش کی اور مریضوں میں پھلوں کی تقسیم پر ان کی خدمات کی سراہنا کی۔ اس موقع پر ایریا ہاسپٹل میں ڈیوٹی ڈاکٹر پی ملا ریڈی ایم ڈی فزیشن کے ہاتھوں پاپلر فرنٹ کے جگتیال یونٹ صدر اور اراکین کی موجودگی میں مریضوں میں پھل تقسیم کئے بعد ازاں مدرسہ دینیات امداد العلوم جگتیال کے شعبہ حفظ میں زیر تعلیم طلباء میں بھی پاپلر فرنٹ کی جانب سے پھل تقسیم کئے گئے۔ پاپلر فرنٹ کے ذمہ داروں نے کہاکہ سماجی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے۔ سماجی خدمت کے تحت شہر میں کوئی نہ کوئی فلاحی خدمات انجام دیتے رہنا ہمارا مقصد ہے۔ اس موقع پر پاپلرفرنٹ جگتیال یونٹ صدر شیخ ساجد سکریٹری تبریز، عامر، اسحاق، اشفاق، ضیاء، اصغر محمد خان اور دیگر موجود تھے۔