پاورلفٹنگ : ہندوستانی امریکی کو جونیر ٹائٹل

نیویارک ، 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہند۔ امریکی امیتوج چھابرا نے یو ایس پاور لفٹنگ اسوسی ایشن نیشنل چمپئن شپس منعقدہ لاس ویگاس میں اس ہفتے 628kg وزن اٹھاتے ہوئے جونیر ٹائٹل جیت لیا، میڈیا نے آج یہ اطلاع دی۔ پنجابی والد اور نیپالی ماں کے فرزند 20 سالہ چھابرا نے جو نیواڈا میں مقیم ہے اور 198 پاؤنڈ (90kg) وزن کے زمرے میں مسابقت کی، اور نیا اسٹیٹ ریکارڈ بھی قائم کیا۔ اخبار رینو گزیٹا۔ جرنل کے مطابق یہ ٹورنمنٹ لاس ویگاس کے گولڈن نگٹ کسینو میں منعقد کیا گیا اور فائنل 11 جولائی کو ہوا۔

 

چیلسی کے چار مداحوں پر میچ دیکھنے پر پابندی عائد
پیرس، 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چیلسی فٹبال کلب کے چار مداحوں پر پیرس کی میٹرو میں ایک سیاہ فام شخص کے ساتھ نسل پرستانہ سلوک کے الزام میں پانچ برس تک فٹبال میچ دیکھنے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسٹریڈ فورڈ مجسٹریٹ کورٹ نے شمالی آئرلینڈ کے رچرڈ بارکلی، سرے کے ولیم سمسن اور پارسنز پر پانچ برس جبکہ کینٹ کے رہائشی جورڈن مونڈی پر تین سال کی پابندی عائد کی ہے۔ عدالت کے فیصلے میں کہا ہے کہ یہ برطانیہ کے علاوہ بیرون ممالک میں کھیلے جانے والے فٹبال میچوں کو اسٹیڈیم میں نہیں دیکھ سکیں گے۔